سپریم کورٹ نے ججوں کے درمیان جھگڑے کی خبروں کی تردید کردی

یہ عدالت عظمیٰ اور جج صاحبان کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش ہے، پریس ریلیز


ویب ڈیسک April 14, 2023
سپریم کورٹ کے ججوں کے بارے میں غلط رپورٹنگ  قانون کی صریح خلاف ورزی  ہے، عدالت عظمیٰ ( فوٹو: فائل  )

سپریم کورٹ نے ججوں کے درمیان جھگڑے کی خبروں کی تردید کردی۔

سپریم کورٹ کے پی آر او آفس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے معزز جج صاحبان کے درمیان جھگڑا ہونے کی خبریں قطعی طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں چلائی گئیں کہ 13 اپریل کی شام کو ججز کالونی کے پارک میں شام کے وقت واک کرتے ہوئے جج صاحبان کے درمیان جھگڑا ہوا، یہ خبریں سراسر غلط ہیں، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کے بارے میں غلط رپورٹنگ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس سے سپریم کورٹ سے غیرمطمئن عناصر کی جانب سے عدالت عظمیٰ اور اس کے معزز جج صاحبان کی عزت و وقار کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش ظاہر ہوتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں