لسبیلہ میں ہندو یاتریوں کیلیے ہاسٹل اور ویٹنگ ہال تعمیر کرنے کی منظوری

وزیراعلیٰ بلوچستان نے منصوبے کیلئے 30 ملین روپے کی منظوری دے دی


ویب ڈیسک April 14, 2023
—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان نے لسبیلہ میں ہندو یاتریوں کے لیے ہاسٹل اور ویٹنگ ہال کی تعمیر کے منصوبے کیلئے 30 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ مواصلات ، فیزیکل پلاننگ اور ہاوٴسنگ کی جانب سے ارسال کی گئی ایک سمری پر دی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں قید تمام سزا یافتہ قیدیوں کو عید الفطر کے موقع پر دو ماہ کی خصوصی معافی دی ہے۔

معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث سزا یافتہ مجرم پر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں