نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 58 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

اضافے کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک April 14, 2023
—فائل فوٹو

نیپرا نے کے الیکٹرک کے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 58 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کے مطابق اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 71 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا، فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت ایک روپے 13 پیسے کے الیکٹرک کے صارفین سے کم چارج کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |