سابق اہلیہ کا آدھی جائیداد کا مطالبہ کروڑ پتی فٹبالر ’غریب‘ نکلا

اشرف حکیمی کو جب بھی کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ اپنی والدہ سے مانگتے ہیں


ویب ڈیسک April 14, 2023
[فائل-فوٹو]

عالمی سطح پر مشہور مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی کی سابق اہلیہ حبہ ابوک نے طلاق لینے کے بعد آدھی جائیداد کا مطالبہ کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ 2022 میں مراکش کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرکے بہترین عرب کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے اشرف حکیمی کی اپنی اہلیہ حبہ ابوک سے طلاق ہوگئی ہے جس کے بعد حبہ نے عدالت میں اشرف حکیمی کی آدھی جائیداد کا مطالبہ کیا۔

تاہم حبہ کو عدالت کی جانب سے بتایا گیا کہ اشرف حکیمی کی تمام جائیداد اُن کے نام نہیں بلکہ اُن کی والدہ مسز فاطمہ کے نام ہے۔ فٹبالر کو پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب سے 10 لاکھ ڈالرز ماہانہ ملتے ہیں جس کا 80 فیصد حصہ اُن کی ماں کے نام پر جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: مراکش سے تعلق رکھنے والے اشرف حکیمی ''عرب کے بہترین ایتھیلیٹ'' قرار

اشرف حکیمی کے پاس کوئی زمین یا پلاٹ، گاڑیاں، سونا اور یہاں تک کہ کپڑے بھی اُن کے نام پر نہیں ہیں۔ اُن کو جب بھی کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ اپنی والدہ سے مانگتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ مراکش کو فتحیاب کروانے والے اشرف حکیمی کون ہیں؟

واضح رہے کہ جون میں مراکش ورلڈ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اشرف حکیمی چھٹے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے افریقی فٹبالر ہیں، جو ہر ہفتے $215,000 سے زیادہ کماتے ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں