سپریم کورٹ اپنی پاور کو برقرار رکھنے کیلیے قانون سازی کے خلاف ہے خواجہ آصف
پارلیمنٹ اپنی حدود میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرے گی، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنی حدود میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرے گی، سپریم کورٹ اپنی پاور کو برقرار رکھنے کے لئے قانون سازی کے خلاف ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی قانون سازی کی ہے اور آج بھی کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں عدل کا ادارہ مضبوط ہو۔
انہوں نے کہا آرمی چیف کے پارلیمنٹ کی بالادستی کے بارے میں ریمارکس خوش آئند تھے، سپریم کورٹ میں ہمارے سے زیادہ سیاست ہورہی ہے، وزرائے اعظم پر الزام لگایا جاتا تھا کہ اپنی پاور برقرار رکھنے کیلئے قانون سازی کرتے ہیں۔
دوران اجلاس پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محسن لغاری نے سپریم کورٹ سے متعلق بل عجلت میں پاس کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا بل کو غور کیلئے کمیٹی کے سپرد کی جائیگا پارلیمان کو سپریم کورٹ کے کام میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا قانون سازی پارلیمان کا اختیار اور بل کمیٹی کو بجھوانا پارلیمان کی صوابدید ہے مداخلت ہم نہیں وہ سپریم کورٹ ہمارے کام میں کر رہی ہے ۔بل کے تحت لوگوں کو سہولت میسر ہو گی۔