امریکی شہرمینیاپولس میں پانچوں اوقات اذان دینے کی اجازت

ہم دوسرے شہروں سے بھی اس فیصلے کی پیروی کرنے کی اپیل کرتے ہیں، کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز


ویب ڈیسک April 14, 2023
[فائل-فوٹو]

امریکا کے بڑے شہروں میں سے ایک مینیاپولس میں مسلمانوں کو نماز کے پانچوں اوقات میں اذان دینے کی اجازت مل گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیاپولس کی کونسل نے پانچوں وقت کی نماز کیلئے مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد مینیسوٹا پانچوں وقت اذان کی اجازت دینے والا امریکا کا پہلا بڑا شہر بن گیا ہے۔

کونسل نے متفقہ طور پر شہر کے شور آرڈیننس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی۔ اس سے قبل شور آرڈیننس کے تحت سال کے مخصوص اوقات میں صبح اور شام کی اذانوں پر پابندی تھی۔

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کی مینیسوٹا برانچ کے ڈائریکٹر جیلانی حسین نے ایک بیان میں کہا یہ ہماری پوری قوم کے لیے مذہبی آزادی اور تکثیریت کی ایک تاریخی فتح ہے۔ ہم منیاپولس سٹی کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے یہ عظیم مثال قائم کی اور ہم دوسرے شہروں سے بھی اس کی پیروی کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں