پہلا ٹی20 ’’عماد کو اوور دو‘‘ قذافی اسٹیڈیم شائقین کرکٹ کے نعروں سے گونج اٹھا

آل راؤنڈر نے مداحوں کا جواب دیتے ہوئے ہاتھ لہرایا اور ہاتھ جوڑ لیے


ویب ڈیسک April 15, 2023
آل راؤنڈر نے مداحوں کا جواب دیتے ہوئے ہاتھ لہرایا اور ہاتھ جوڑ لیے (فوٹو: پی سی بی)

نیوزی لیںڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں شائقین کرکٹ نے آل راؤنڈر عماد وسیم کے حق میں نعرے لگادیئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور میں کھیلے جارہے نیوزی لیںڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں شائقین کرکٹ باؤنڈری لائن پر کھڑے عماد وسیم کو اوور دینے کے حق میں نعرے لگارہے ہیں۔

جس کے جواب میں آل راؤنڈر نے مداحوں کا جواب دیتے ہوئے ہاتھ لہرایا اور ہاتھ جوڑ لیے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے

گزشتہ روز کئی عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے عماد وسیم نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا تاہم اِن سے محض ایک اوور کروایا گیا جس میں عماد نے 2 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ میں 13 گیندوں پر 16 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں کیویز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 88 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1647100839213801481?s=20

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں