ساجد سدپارہ نے دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی بغیر آکسیجن سر کرلی

اناپورنا کو نیپال کی مشکل ترین چوٹی سمجھا جاتا ہے


ویب ڈیسک April 15, 2023
اناپورنا کو نیپال کی مشکل ترین چوٹی سمجھا جاتا ہے (فوٹو: فائل)

مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی اناپورنا کو بغیر آکسیجن سر کرلیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سیون سمیٹ ٹریک ٹیم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نیپال کی مشکل ترین چوٹیوں میں شامل اناپورنا کو ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن کے سر کرلیا ہے، اناپورنا پہاڑ کی بلندی 8091 میٹر / 26545 فٹ ہے جبکہ یہ پہاڑ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے۔

ساجد سدپارہ نے چوٹی سر کرنے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ یہ ''پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے''۔

مزید پڑھیں: ساجد سدپارہ نے پھرK.2 سر کرلی، والد کو کیمپ فور میں دفنا دیا

واضح رہے کہ سال 2021 میں ساجد سدپارہ نے دوسری مرتبہ بغیر آکسیجن کے 8611 میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی تھی، وہ اس دوران اپنے مرحوم والد معروف کوہ پیما علی سدپارہ کا جسدخاکی ڈھونڈنے کی مہم پر تھے۔



ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ کے جسد خاکی کو کیمپ فور سے لانا ناممکن تھا جس کے باعث انکی تدفین وہیں کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |