گوہر رشید نے نورجہاں کی حالت بگڑنے پر چڑیا گھروں کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی کی حالت پر اداکار نے برہمی کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک April 15, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کے اداکار گوہر رشید نے پاکستان میں موجود تمام چڑیا گھروں کو بند کرنے کی درخواست کردی۔

مرزا گوہر رشید نے ٹوئٹر پر کراچی کے چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی حالت خراب ہونے پر متعلقہ حکام سے پاکستان میں چڑیا گھر بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میری حکام سے عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ پاکستان کے تمام چڑیا گھروں کو بند کر دیں، یہ تفریحی نہیں ہے، یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ وہ 17 سالہ افریقی ہاتھی نور جہاں کو کراچی کے چڑیا گھر میں کس طرح رکھ رہے ہیں۔'


گوہر رشید کا مزید کہنا تھا کہ 'اگر ہم ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر سکتے تو کم از کم انہیں ان کی آزادی ہی دے دیں۔'

ہیپ

یاد رہے کہ کراچی کے چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں گزشتہ 3 ماہ سے بدترین جسمانی مسائل کا شکار ہے، اس کے پٹھے سکڑ گئے ہیں اور پچھلا جسمانی حصہ مکمل طور پر جھک چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بیمار ہتھنی کئی گھنٹے تالاب میں پڑی رہی، کرین سے نکالا گیا

جمعرات کے روز سترہ سالہ علیل ہتھنی نورجہاں اپنے جنگلے میں بنے ہوئے تالاب میں کھیلنے کیلیے اتری مگر باہر نہ نکل سکی اور کئی گھنٹوں تک وہیں پڑی رہی جسے کرین کی مدد سے نکالا گیا اور اب اس کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |