کراچی میں دوست نے تاوان کیلئے دوست کو اغوا کروادیا

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.


Staff Reporter April 15, 2023
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.

رضویہ پولیس نے نوجوان کے اغوا برائے تاوان میں ملوث ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مغوی نوجوان کو بازیاب کرالیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

13 اپریل کورضویہ تھانے کی حدود میں واقع ذیشان پارک کے قریب ہوٹل سے مشال ولد محمد ایازنامی نوجوان کواغوا کرلیا گیا اطلاع ملتے ہی رضویہ پولیس نے ٹیمیں تشکیل دیکر نوجوان کے اغوا میں ملوث اغوا کاروں کی تلاش شروع کردی ،

پولیس کے مطابق مغوی مشال کواس کے دوست جنید نے چائے کے ہوٹل پر کام کے حوالے سے میٹنگ کے لیے بلایا تھا مشال ہوٹل پہنچا تو جنید کا دوست احمد بھی وہاں موجود تھا جس سے مغوی مشال پہلے بھی مل چکا تھا

تھوڑی دیر گزر جانے کے بعد ایک ویزل گاڑی آکر رکی جس میں اغوا کار سوار تھے جنہوں نے مشال کواغوا کیا اس دوران ہوٹل پر موجود احمد نے مشال اوراسامہ سے موبائل فون لے لیے اوراغوا کاروں کے ساتھ مل گیا جبکہ ملزمان نے جنید کو بھی اغوا کرنے کا ڈرامہ کیا اوراسے دوسری موٹر سائیکل پرسوارکیا

گاڑی میں 2 اغوا کاروں نے دھوکہ دینے کے لیے پولیس کی وردی کا استعمال کیا،اغوا کاروں نے مشال کی فیملی سے 10 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا اور ایک لاکھ روپے میں ڈیل طے ہو گئی ہوئے

اغواکاروں کو تاوان کی رقم لینے کےلیے بلوایا گیا اور تاوان کی رقم وصول کرتے ہوئے رضویہ پولیس نے ایک ملزم ساجد علی ولد بشیر احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تاوان کی رقم پچاس ہزارروپےبرآمد کرلیےاورمغوی مشال کوبازیاب کرایا گیاگرفتار ملزم ساجد علی نے ابتدائی تفتیش میں اغوا کی واردات میں احمد اورجنید کے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزمان جنید، احمد اور دیگر فرارہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

گرفتار ملزم وعدم گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں