کوئٹہ سے ملک بھر کا ریل نیٹ ورک آج سے بحال ہوگیا

بارشوں سے بولان میں تباہ ہونے والا پل سات ماہ بعد چند روز قبل دوبارہ تعمیر ہوا تھا، آج پہلی ٹرین روانہ کردی گئی


ویب ڈیسک April 15, 2023
مون سون بارشوں کے سبب بولان میں منہدم ہونے والے پل کی دوبارہ تعمیر 7 ماہ میں مکمل کرلی گئی (فوٹو : انٹرنیٹ)

مون سون بارشوں کے سبب بولان میں منہدم ہونے والے پل کی دوبارہ تعمیر 7 ماہ میں مکمل کرلی گئی جس کے بعد کوئٹہ کا ملک بھر سے ریلوے نیٹ ورک دوبارہ بحال ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے ٹرین سروس سات ماہ بعد بحال ہونے پر گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے افتتاح کیا جس کے بعد جعفر ایکسپریس 300 مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوگئی۔

ریلوے آفیسرز اور انجینئیرز کی نگرانی میں ٹرین ٹرائل مشن بھی نو تعمیر پل پر کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔

برٹش دور میں بننے والا ریلوے پل گزشتہ سال 25 اگست کو مون سون طوفانی بارشوں کی نذر ہوگیا تھا۔ پل گرنے سے بلوچستان کا ریل لنک ملک کے دیگر حصوں سے منقطع بھی رہا۔

متاثرہ ٹریک اور پل کی بحالی کے لیے آپریشن ستمبر 2022ء میں شروع ہوا۔ گزشتہ سال 20 نومبر سے ریل سروس مچھ ریلوے اسٹیشن سے جزوی طور پر بحال کی گئی تھی۔

متاثرہ پل کی مکمل بحالی کے بعد اب عید اسپیشل ٹرین بھی 18 اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |