کراچی بلدیہ میں آکسیجن سلنڈر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق

دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی، علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا


Staff Reporter April 15, 2023
(فوٹو: فائل)

بلدیہ ٹاؤن میں آکسیجن سلنڈر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاون 24 مارکیٹ میں آکسیجن سلنڈر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنائی دی، جس کے باعث علاقے میں خوف وپراس پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اس حوالے سے ایس ایچ او مدینہ کالونی امداد پہنور نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اسلم اور محمد رفیق کے نام سے کی گئی اور ان کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

ایس ایچ او امداد پہنور نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد ٹرک سے آکسیجن سلنڈر اتار کر دکان میں منتقل کر رہے تھے کہ اس دوران آکسیجن سلنڈر پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی کے 2 ملازمین شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگئے جو کہ ماڑی پور گریکس کے رہائشی بتائے جاتے ییں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں