آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 60 فی صد تک بڑھنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے

شہر قائد میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔ ہفتے کو پارہ 33.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے، دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 60 فی صد تک بڑھنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔


شہر میں دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بدستور غیر فعال ہورہی ہیں۔ متبادل سمت کی مغربی ہواوں کے سبب نمی کے تناسب میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ہفتے کو شہر کا درجہ حرارت 33.8 جبکہ نمی کا تناسب 55 فیصد رہا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

سمندری ہوائیں اگلے کئی روز تک دوپہر کے وقت بدستور غیر فعال رہ سکتی ہیں،صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، خیرپور، شہید بے نظیرآباد، نوشہر و فیروز، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، گھوٹکی اور سکھرمیں اتوار اور پیر کو بارش کا امکان ہے۔
Load Next Story