قوت بصارت اور گویائی سے محروم گمشدہ بچہ ورثا کے حوالے

بچہ حویلیاں اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پریشانی کی حالت میں بیٹھا تھا جسے ایس ایچ او نے تحویل میں لیا تھا

فوٹو ایکسپریس

ریلوے پولیس راولپنڈی ڈویژن نے قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم لاپتہ بچے کو ورثا کے حوالے کردیا۔


کم عمر بچہ حویلیاں اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پریشانی کی حالت میں بیٹھا تھا، جس کے پاس پولیس اہلکار پہنچے اور وجہ دریافت کرنے کی کوشش کی تاہم وہ کوئی جواب نہیں دے سکا۔ ایس ایچ او حویلیاں نے اپنی حفاظت میں لیکر مقامی مساجد میں اعلان کروائے۔

بچے کی تصویر کو صحافی حضرات سمیت فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا۔ریلویز پولیس کی مناسب تشہیر کے باعث بچے کا والد اسکو لینے حویلیاں پولیس اسٹیشن پہنچا اور بچہ تحویل میں لیا۔
Load Next Story