عمران خان کو عید کی چھٹیوں میں گرفتار کرنے کا پلان بنایا گیا ہے رہنما پی ٹی آئی
وکیل کی رسائی کیلیے علی زیدی سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں، عمران اسماعیل
سندھ کے سابق گورنر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بنایا ہے۔
اپنے ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف پروپیگنڈا کرنا حکومت کا وطیرہ ہے، پی ٹی آئی کے طوفان کو روکنے کیلیے لندن پلان پر عمل کیا جارہا ہے جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کی گرفتاری کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی گرفتار
انہوں نے کہا کہ شہزادی مریم چاہتی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کیا جائے، یہ چاہتے ہیں عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کو گرفتار کر کے الیکشن میں جائیں۔ وکیل کی رسائی کیلیے علی زیدی سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ 'عدلیہ سے اپیل ہے ملک میں جو ہورہا ہے اُس کا نوٹس لیا جائے، اتنا ظم آمرانہ دور میں بھی نہیں ہوا جتنا آج ہورہا ہے، ملک کو نوچ کر کھانے والے اقتدار میں بیٹھے ہیں، ادارے چاہیں تو ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں'۔