بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا 27 اموات

ملک میں کورونا ایک بار پھر وبا بننے کی شکل میں داخل ہوچکا ہے، بھارتی وزارت صحت


ویب ڈیسک April 15, 2023
(فوٹو: انٹرنیٹ)

بھارت میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 27 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق مرکزی وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 7 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح 6.78 اور ہفتہ وار شرح 4.49 ریکارڈ کی گئی، کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 53 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 27 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق کورونا وبا بننے کی شکل میں داخل ہوچکا ہے اور اگلے 10 سے 12 روز میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں