بھارتی ٹینس اسٹارز روہن بوپانا اور مہیش بھوپتی پر 2 سال کی پابندی

یہ فیصلہ بھارتی ٹینس فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا


ویب ڈیسک September 16, 2012
دونوں کھلاڑیوں نے اولمپکس مقابلوں کے دوران مینز ڈبلز مقابلوں میں اپنے ہم وطن بھارتی کھلاڑی لینڈر پے ایزکے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ فوٹو اے ایف پی

ٹینس سٹارز روہن بوپانا اور مہیش بھوپتی پر ڈیوس کپ کھیلنے پر 2 سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پابندی بھارتی ٹینس فیڈریشن کی طرف سے لگائی گئی ہے، یہ فیصلہ بھارتی ٹینس فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، دونوں کھلاڑیوں نے اولمپکس مقابلوں کے دوران مینز ڈبلز مقابلوں میں اپنے ہم وطن بھارتی کھلاڑی لینڈر پے ایزکے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

مہیش بھوپتی نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی میں ایسے بوڑھے لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے کبھی ٹینس نہیں کھیلی، انھوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر وہ جلد ہی کوئی قدم اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |