بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں 3 سینچریاں بنانے والے پہلے کپتان بن گئے

بابراعظم نے یہ کارنامہ کیویز کے خلاف دوسرے میچ میں انجام دیا


ویب ڈیسک April 15, 2023
(تصویر: پاکستان کرکٹ بورڈ)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں 3 سینچریاں اسکور کرنے والے پہلے کپتان بن گئے۔


لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں کپتان بابراعظم نے اہم کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے بطور کپتان تیسری سینچری مکمل کی۔


بابراعظم نے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔


مزید پڑھیں: جوڑی نمبر ون واپسی پر ناکام، بابر اعظم سنچری میچ کو یادگار نہ بناسکے


اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما اور سوئٹزرلینڈ کے فہیم نذیر بطور کپتان 2، 2 سینچریاں اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام رکھتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں