سعودی ٹی20 لیگ ’’ہمارے ٹاپ کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے‘‘

عرب حکام نے آئی پی ایل فرنچائزز اور بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ سے ملاقات کی تھی


ویب ڈیسک April 16, 2023
عرب حکام نے آئی پی ایل فرنچائزز اور بی سی سی آئی کے عہدیداران سے ملاقات کی تھی (فوٹو: فائل)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ''سعودی عرب کی امیر ترین ٹی20 لیگ کیلئے موجودہ بھارتی ٹیم کے کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے''۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) منتظمین کے ساتھ لیگ کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا جس کیلئے خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

سعودی حکام نے مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم فرنچائز مینجمنٹ اور مالکان کے بورڈ ممبران سے کہا کہ وہ اپنے ٹورنامنٹ میں ٹیمیں خریدیں، کیونکہ آئی پی ایل فرنچائزرز کی جنوبی افریقہ، عرب امارات اور کئی ڈومیسٹک لیگز میں ٹیمیں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں آئی پی ایل سے بھی بڑی لیگ کرانے پر غور

دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹرز حال ہی میں لیجنڈز لیگ میں نظر آئے تھئ، جس کا ٹورنامنٹ یواےای میں منعقد ہوا تھا، جس میں سری سانتھ، ہربھجن سنگھ، گوتم گھمبیر، عرفان پٹھان یوسف پٹھان اور سریش رائنا کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے۔

Saudi Arabia met BCCI officials

واضح رہے کہ سعودی عرب اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی سطح پر تعلقات مضبوط ہورہے ہیں جبکہ سعودی ےیل کمپنی آرامکو آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے اسپانسرز ہیں۔

Saudi Arabia officials met BCCI

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں