گولیوں کی گھن گرج اور دھماکوں کے دوران نیوزاینکر کی خبریں پڑھنے کی ویڈیو وائرل
سوڈان میں پیراملٹری فورس نے بغاوت کردی تھی جسے مقابلے کے بعد فوج نے ناکام بنادیا
سوڈان میں ٹیلی وژن چینل کے نزدیک ملکی فوج اور باغی پیرا ملٹری فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران دھماکوں اور گولیوں کی گھن گرج کے دوران نیوز اینکر نے اطمینان سے خبریں پڑھنا جاری رکھیں اور عوام کو یقین دلاتے رہے کہ حالات پُرسکون ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور باغی پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپ سرکاری ٹی وی چینل کے احاطے تک جا پہنچی تھی۔
پیرا ملٹری فورسز نے چینل پر قبضے کا منصوبہ بنایا تھا جسے ملکی فوج نے مقابلے کے بعد ناکام بنادیا اور اس دوران کچھ دیر کے لیے ٹیلی وژن کی نشریات معطل بھی ہوئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سوڈانی فوج کا صدارتی محل پر قبضے کا دعویٰ، خرطوم دھماکوں سے گونج اٹھا
تاہم کچھ دیر بعد ایک نیوز اینکر ٹی وی اسکرین پر آئے اور حالات کے قابو میں ہونے کا یقین دلاتے رہے۔ اس دوران دھماکوں کی زور دار آوازیں اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دیتی رہیں۔
اس دوران نیوز اینکر بالکل مطمئن رہے اور بلا خوف و خطر خبریں پڑھنا جاری رکھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے نیوز اینکر کے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ادراک اور بلند ہمتی کی تعریف کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سوڈان میں پیرا ملٹری فورسز نے بغاوت کی کوشش کی تھی جسے فوج نے کچل دیا تاہم مختلف شہروں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران سعودی مسافر طیارہ بھی فائرنگ کی زد میں آگیا تھا۔