راولپنڈی میچز پر آن لائن جوا کھیلنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
موبائل فون، لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی اور ٹیبلیٹس برآمد کرلیے، پولیس
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کھیلنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کھیلنے والے 03 ملزمان اسد حسین عرف اسدی، توقیر عرف عامر اور محمد اشرف کو گرفتار کرکے ملزمان سے 7 لاکھ 43 ہزار 800 روپے نقدی اور 15 لاکھ 70ہزار روپے کے برائز بانڈ برآمد کرلیے۔
ملزمان سے 08 موبائل فون، 2 لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، ٹیبلیٹ، کیلکولیٹر اور 2 رجسٹر بھی برآمد ہوئے۔
دوسری جانب سول لائنز پولیس نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کھیلنے والے 03 ملزمان خرم، ہارون اور حارث کو گرفتار کرکے 03 موبائل فون، ایل ای ڈی، سی پی یو برآمد کیے۔
ملزمان crex، betpro اور دیگر آن لائن ایپس کے ذریعے مخصوص گاہکوں کے ساتھ جوا کھیلتے تھے۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے آن لائن جوئے کے خلاف کارروائیوں پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔