نیٹو کیمپ بیسشن پر حملہ 6 امریکی فائٹر جیٹ اور 3 ری فيولنگ اسٹيشن تباہ

بیسشن نامی فوجی کیمپ پر طالبان شدت پسندوں کے گئے حملے میں چھ امریکی فائٹر جیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔


ویب ڈیسک September 16, 2012
بیسشن نامی فوجی کیمپ پر طالبان شدت پسندوں کے گئے حملے میں چھ امریکی فائٹر جیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

نیٹو حکام نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ روز بیسشن نامی فوجی کیمپ پر طالبان شدت پسندوں کے حملے میں 6 امریکی فائٹر جیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔


نیٹو حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں 2 ہیریر جیٹ طیارے بھی بری طرح متاثرہوئے جبکہ 3 ریفیولنگ اسٹیشن بھی تباہ ہو گئے ہیں، حکام کے مطابق حملہ آور امریکی فوجی وردی میں ملبوس تھے اور ان کے پاس گرینیڈ لانچروں اور خودکش واسکٹ بھی موجود تھی، نیٹو کا کہنا ہے جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور ہلاک ہوئے اورایک کو گرفتار کر لیاگیا، حملہ برطانوی شہزادہ ہیری کے بیس پر کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |