دورہ زمبابوے میں کارکردگی دکھاکر قومی ٹیم میں واپس آؤں گا شاہنواز دھانی
انجری کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے، دورہ زمبابوے سے امیدیں وابستہ ہیں، فاسٹ بولر
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ انجری سے نجات حاصل کر چکا، امید ہے کہ دورہ زمبابوے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔
فاسٹ بولر ان دنوں دورہ زمبابوے کیلیے پاکستان شاہینز کے تربیتی کیمپ میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔
ایک انٹرویو میں شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ کہ انجری کھلاڑی کی زندگی کا ایک حصہ ہوتی ہے، ہر کھلاڑی کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں بھی انجری کا شکار ہوا،کیمپ میں بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں، زمبابوے کے خلاف سیریز کے حوالے سے بہت پرامید ہوں۔
لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں اس وقت فاسٹ بولرز کو جگہ بنانے کے لیے سخت مقابلہ درپیش ہے، کسی فاسٹ بولر کے لیے قومی اسکواڈ میں جگہ بنانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔
فاسٹ بولر نے امید ظاہر کی کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھا کر اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں اس مقام تک پہنچا ہوں، ایک وہ بھی وقت تھا کہ میرے پاس ٹرائلز میں شرکت کے لیے جوتے تک نہیں تھے۔
وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کرنے کے اپنے انداز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کا جشن منانے کا الگ انداز ہوتا ہے، میرا بھی اپنا انداز ہے۔
شاہنواز دھانی نے مزید کہا کہ بھارت کے روہت شرما کو بولنگ کرانے میں مشکلات پیش آئیں۔
شادی کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے شاہنواز نے بتایا کہ اگلے ایک سے دو برسوں سے شادی کرنے کا ارادہ ہے۔
شاہنواز دھانی نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن تمنا ہے کہ سندھ کا وزیر کھیل بن جاؤں تو صوبے میں کھیل کے میدانوں کا جال بچھا کر چھوٹے چھوٹے شہروں میں بھی پی ایس ایل مقابلے کراؤں۔