وسیم اکرم آؤٹ آف فارم سوریا کمار کی حوصلہ افزائی کرنے لگے

کیریئر میں یہ برا وقت کسی بھی وجہ سے ہوسکتا ہے جو ہر بہترین بیٹسمیں کو پیس آسکتا ہے، سابق پیسر

کیریئر میں یہ برا وقت کسی بھی وجہ سے ہوسکتا ہے جو ہر بہترین بیٹسمیں کو پیس آسکتا ہے، سابق پیسر۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مشکلات کا شکار بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی حمایت کردی۔

2022 میں بھارتی محدود اوورز کرکٹ میں نمایاں رہنے والے سوریا کمار یادیو کی حالیہ فارم کچھ متاثر کن نہیں رہی ہے، انھیں آئی پی ایل سے قبل آسٹریلیا سے ہوم سیریز میں 3 گولڈن ڈک کا سامنا رہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: بابراعظم بھارتی کپتان روہت شرما سے کون سا اعزاز چھین سکتے ہیں؟

وسیم اکرم نے ان کاحوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ کیریئر میں یہ برا وقت کسی بھی وجہ سے ہوسکتا ہے جو ہر بہترین بیٹسمیں کو پیس آسکتا ہے، فارم عارضی ہوتی ہے جبکہ بیٹر کی کلاس ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے.

انہوں نے کہا کہ جب کوئی بیٹر خراب فارم سے دوچار ہوتا ہے تو پھر وہ ذرا محتاط ہوجاتا ہے، وہ بھرپور انداز میں واپسی کرپائیں گے۔
Load Next Story