پاکستان ریلوے عیدالفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائے گی
پہلی ٹرین 18اپریل کو کراچی سے پشاور ،دوسری کوئٹہ سے راولپنڈی کیلیے روانہ ہوگی
پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان ریلوے نے آئندہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کیلیے 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ ٹرینیں کراچی سے لاہور اور کراچی اور پشاور سے ملک بھر کے مختلف مقامات پر چلیں گی، تاکہ مسافروں کو آبائی علاقوں میں عید منانے کے لئے آرام دہ اور آسان نقل و حمل کا ذریعہ فراہم کیا جا سکے۔
ان ٹرینوں کا شیڈول حال ہی میں محکمہ ریلوے نے جاری کیا تھا۔ ان میں سے پہلی اسپیشل ٹرین 18 اپریل کو کراچی سے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی جبکہ دوسری ٹرین اسی دن کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔
19 اپریل کو تیسری خصوصی ٹرین کراچی سے لاہور چلے گی، جو دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے ایک آسان اور سستی آپشن فراہم کرے گی۔
چوتھی ٹرین26 اپریل کو راولپنڈی سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی، جو عید کی چھٹیوں میں ان دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے آرام دہ سفر پیش کرے گی۔
پانچویں اور آخری اسپیشل ٹرین 27 اپریل کو لاہور سے کراچی چلے گی، جو مسافروں کو لاہور سے کراچی تک آسانی اور آرام کے ساتھ سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔