انسداد دہشتگردی عدالت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

ذلفی بخاری، اعظم سواتی، عمر ایوب، عامر کیانی اور راجا خرم عدالت میں پیش ہوئے، جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی


ویب ڈیسک April 17, 2023
(فوٹو فائل)

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی انسداد دہشت گردی عدالت سے عبوری ضمانتوں میں توسیع ہو گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 مئی تک توسیع کردی۔

سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری ، اعظم سواتی، عمرایوب، عامر کیانی اور راجا خرم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکلا علی بخاری، نعیم پنجوتھہ اور سردار مصروف پر مبنی لیگل ٹیم بھی موجود تھی۔

بعد ازاں اے ٹی سی جج راجا جواد عباس کی رخصت کے باعث پی ٹی آئی رہنماؤں حسان نیازی، فرخ حبیب، اسدعمر، اسدقیصر، شبلی فراز، عامر کیانی، حماداظہر، عمر ایوب، اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں