الیکشن کمیشن سمیت کئی سرکاری ادارے نادرا کے 2 ارب 75 کروڑ روپے کے نادہندہ

نادرانے نادہندہ سرکاری محکموں کو نوٹسز جاری کر تےہوئے وارننگ دی ہے کہ بقایا جات ادا نہ ہونے پر سروس بند کردی جائے گی


ویب ڈیسک September 16, 2012
نادرانے نادہندہ سرکاری محکموں کو نوٹسز جاری کر تےہوئے وارننگ دی ہے کہ بقایا جات ادا نہ ہونے پر سروس بند کردی جائے گی۔ فوٹو فائل

MULTAN: شناختی کارڈز کی تصدیق کے نظام کی فراہمی میں الیکشن کمیشن سمیت کئی سرکاری ادارے نادرا کے 2 ارب 75 کروڑ روپے سےزیادہ کے نادہندہ نکلے ۔

نادرا ذرائع کے مطابق امن وامان کی صورتحال اور تحقیقات کےلئے پاسپورٹ اورالیکشن کمیشن سمیت کئی وزارتوں نے نادرا سے سافٹ ویئر نظام حاصل کیا، جس کے بدلے وفاقی حکومت کے مختلف سرکاری اداروں کے ذمے کئی سال سے نادرا کےبقایاجات ہیں، سرکاری اداروں اور وزارتوں نے ادائیگی کا وعدہ توکیا مگرکئی سال بعد بھی ادائیگی عمل میں نہیں آئی ، نادرانے نادہندہ سرکاری محکموں کو نوٹسز جاری کر تےہوئے وارننگ دی ہے کہ بقایا جات ادا نہ ہونے پر سروس بند کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔