مردان کے قریب ریلوے لائن کاٹنے والے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان نے 2 عدد ریلوے پٹڑیوں کو گیس سلنڈر کٹر کے ذریعے کاٹا، ریلویز پولیس


ویب ڈیسک April 17, 2023
ملزمان سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی دو عدد 84 فٹ ریلوے لائن برآمد کرلی گئیں۔ فائل فوٹو

ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے مردان کے پاس سے ریلوے لائن چوری کرکے لے جاتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لیے۔

ملزمان نے 2 عدد ریلوے پٹڑیوں کو گیس سلنڈر کٹر کے ذریعے کاٹا جبکہ ریلوے لائن تبدیل کرنے کے لیے ٹریک کے پاس رکھی گئی تھی۔ ڈیڑھ لاکھ مالیت کی دو عدد 84 فٹ ریلوے لائن برآمد کرلی گئیں۔

تینوں ملزمان کو ان مینڈ پھاٹک رشکئی کے پاس سے ریلوے عملے کی اطلاع پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزمان آصف نواز، لقمان خان اور فلک نیاز گیس کٹنگ کٹ، سلنڈر اور چوری شدہ پٹڑیوں سمیت گرفتار کیے گئے۔

ملزمان کے خلاف PWI ریلوے کی مدعیت میں تھانہ ریلویز پولیس مردان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں