عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

کراچی کی ملیر کورٹ نے علی زیدی کو ضابطہ فوج داری کے سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد کردی


ویب ڈیسک April 17, 2023
علی زیدی کی ایک روز قبل گرفتاری کی تصویر (فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

کراچی کی عدالت نے فراڈ کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ قانون کے مطابق ملزم کو 24 گھنٹوں کے دوران پیش کردیا، ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا اس کے ساتھ ہی عدالت نے علی زیدی کو ضابطہ فوج داری کی سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کرنے کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ دونوں درخواستوں پر کچھ دیر بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

بعدازاں عدالت نے علی زیدی کو ضابطہ فوج داری کے سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

استغاثہ کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کے خلاف فراڈ کا کیس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں