خیبر میں جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

ملزم سے جعلی سروس کارڈ اور ایک لوڈ شدہ پستول برآمد


ویب ڈیسک April 17, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

تھانہ حدود جمرود کے علاقے شاکس میں جعلی پولیس اہلکار بن کر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم عطا اللہ ولد عطا الرحمن کو انچارج اتحاد خان نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم واردات کے لیے علاقے میں موجود تھا جہاں ملزم نے جعلی پولیس وردی پہن رکھی تھی جس کے قبضے سے ایک عدد لوڈ شدہ پستول بمعہ کارتوس برآمد کی گئی جبکہ تلاشی کے دوران جعلی پولیس سروس کارڈ بھی برآمد کیا گیا۔

گرفتار ملزم کا تعلق علاقہ شاکس مستل خیل سے ہے۔ ملزم ایکوا موٹر کار پر سرکاری نمبر پلیٹ ACJ049Police لگا کر علاقے میں موجود تھا، ملزم کو گرفتار کرکے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او خیبر نے دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مبینہ طور پر حاضر پولیس کے ملوث ہونے پر ایس پی انویسٹی گیشن خیبر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جو جلد اپنی رپورٹ ڈی پی او خیبر کو پیش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں