عمران خان کیخلاف کئی ماہ سے زیرالتوا توہین عدالت کیس مقرر کرنے کی درخواست

سپریم کورٹ نے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کی تاہم پانچ ماہ گزرنے کے باوجود کیس دوبارہ مقرر نہ ہوا۔


ویب ڈیسک April 17, 2023
سپریم کورٹ نے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کی تاہم پانچ ماہ گزرنے کے باوجود کیس دوبارہ مقرر نہ ہوا۔

حکومت نے سپریم کورٹ سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کی درخواست کردی۔

سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریڈ زون میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے داخلے کے کیس میں وفاقی حکومت سرگرم ہوگئی۔

وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں جلد سماعت کی درخواست دائر کردی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا لانگ مارچ ریڈزون پہنچ کر ختم، انتخابات کے اعلان کیلئے حکومت کو 6 روز کی مہلت


حکومت نے درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس 26 اپریل کو مقرر کیا جائے۔ کیس کی گزشتہ سماعت دو دسمبر2022 کو ہوئی تھی ۔

حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کی تاہم پانچ ماہ گزرنے کے باوجود کیس دوبارہ مقرر نہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں