راولپنڈی میں مفت آٹے کے 70 تھیلے چھین لیے گئے

آٹے کے تھیلوں کی عام مارکیٹ میں مالیت 45 ہزار سے زائد بنتی ہے۔

آٹے کے تھیلوں کی عام مارکیٹ میں مالیت 45 ہزار سے زائد بنتی ہے۔ فوٹو:فائل

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دلہوڑ میں مفت آٹے کے تھیلے چھیننے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

ملزمان 10 کلو وزنی حکومتی مفت آٹے کے 70 تھیلے چھین کر فرار ہوئے، آٹے کے تھیلوں کی عام مارکیٹ میں مالیت 45 ہزار سے زائد بنتی ہے۔

متاثرہ ٹرک ڈرائیور شفقت علی نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے سوزوکی پک اپ گاڑی کھڑی کرکے آٹے کے تھیلوں سے لدے ٹرک کا راستہ روکا اور ٹرک میں سوار تمام افراد سے موبائیل فونز چھین لیے، اور اسی دوارن زبردستی ٹرک سے دس کلو آٹے کے بیگ لوٹنا شروع کردیے۔


ملزمان آٹے 70 کے تھیلے پک اپ گاڑی میں رکھ کر فرار ہو گئے، موقع پر موجود مقامی افراد نے بھی ٹرک سے آٹے کے تھیلے اتارے۔

واقعہ صبح کہوٹہ کے مضافاتی علاقہ دلہوڑ میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ رہزنی کی دفعہ کے تحت درج کیاگیا،ملزمان کی تلاش کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح کہوٹہ میں بھی اتوار کو مفت آٹا تقسیم کرنے کا آخری دن تھا، ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story