زمان پارک کے باہر پشاور کے کارکنوں کی کم تعداد پر عمران خان کا شکوہ

پشاورمجھے کمزور نظر آرہا ہے، لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہونے لگا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا کارکنوں سے خطاب


احتشام بشیر April 17, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

زمان پارک لاہور میں پشاور سے ورکرز کی تعداد کم ہونے پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان پریشان ہوگئے ورکرز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہوتا جارہا ہے۔

زمان پارک لاہور میں ورکرز سے ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا سے آئے ورکرز سے خطاب میں عمران خان نے پشاور سے آئے کارکنان کا دریافت کیا جس پر پنڈال میں موجود کارکنان نے ہاتھ اٹھا کر جواب دیا۔

پشاور کے کارکنان کی کم تعداد دیکھ کر عمران خان نے کہا کہ پشاورمجھے کمزور نظر آرہا ہے، لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہونے لگا ہے۔


دوسری جانب پشاور ریجن کے صدر اشتاق ارمڑ کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں اس وقت سب سے زیادہ تعداد خیبرپختونخوا کے ورکرز اور خصوصا پشاور سے کارکنوں کی ہے، پشاور سے کارکنوں نے ہر تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے خان صاحب کو غلط فہمی ہوئی تھی جو بعد میں دور کردی گئی اور عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ خیبرپختونخو اور پھر پشاور سے ورکرز نے ہر مشکل میں ساتھ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔