صوابی کے شہری نے ’بیگ اور 8 لاکھ روپے‘ اصل مالک کے حوالے کرکے مثال قائم کردی

رئیس نے ایئر پورٹ پر غلطی سے دوسرے مسافر کا ہینڈ بیگ اٹھالیا تھا جس میں رقم اور دستاویزات تھیں۔

—فائل فوٹو

فضائی سفر کے بعد غلطی سے اٹھائے گئے بیگ کو مع 8 لاکھ روپے اس کے اصل مالک کے حوالے کر کے صوابی کے شہری نے اعلیٰ کردار کی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 370 کا مسافر اسحاق چوہان 13 اپریل کو کراچی سے اسلام آباد پہنچا، اسحقاق چوہان کو کو وہیل چیئر پر باہر لایا اور کیبن سے بیگ نکال کر دیا گیا بعدازاں معلوم ہوا کہ اس کا ہینڈ بیگ کسی دوسرے مسافر کے ساتھ بدل گیا ہے۔

شکایت درج کرائی کہ اس کے اصل بیگ میں 8 لاکھ روپے کے ساتھ کپڑے اور کچھ دوسری چیزیں تھیں۔ اس معاملے کی جانچ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی گئی۔


غلطی سے اٹھائے گئے بیگ کی تلاشی لینے پرایک قمیض کی جیب سے کووڈ سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ ملا جس کے بعد متعلقہ دفاتر سے اس فرد کا ڈیٹا حاصل کیا گیا، حاصل کیے کوائف کی مدد سے دوسرے مسافر رئیس سے صوابی میں رابطہ کیا گیا۔

رئیس نے بتایا کہ وہ بہت پریشانی میں تھا کیونکہ اس کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا، وہ اپنی والدہ کے جنازے میں پہنچنے کے لیے جلدی میں تھا اور غلط ہینڈ بیگ اٹھا لیا، رئیس نے تکلیف کے لیے معذرت کی اور کہا کہ بیگ اس کے پاس موجود ہے جوکہ صوابی آ کر موصول کیا جاسکتا ہے۔

سی اے اے شکایت سیل کے ملازم رب نواز نے مسافر کے ہمراہ صوابی کا سفر کیا اور رئیس سے بیگ، نقدی اور اس میں موجود دوسری اشیا لے کر اصل مالک کے حوالے کردیں۔
Load Next Story