الیکشن فنڈ نہ دینے پر سپریم کورٹ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے فواد چوہدری

سپریم کورٹ وفاقی کابینہ پر بھی توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے، الیکشن نہ ہونا آئین کو سبوتاژ کرنا ہوگا، فواد چوہدری


ویب ڈیسک April 17, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کیلیے فنڈز نہ دینے پر سپریم کورٹ وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔

قومی اسمبلی سے فنڈز جاری کرنے کی تحریک کثرت رائے مسترد ہونے پر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات پر یکسو ہے مگر حکومت نے مذاکرات پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا'۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف آئین اور سپریم کورٹ کی مقرر کردہ حدود میں ہوسکتے ہیں، آئین سے باہر مذاکرات نہیں ہوسکتے'۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں پنجاب انتخابات کیلیے فنڈز دینے کی تحریک کثرت رائے سے مسترد

فواد چوہدری نے کہا کہ 'پنجاب اور کے پی میں الیکشن نہیں ہوتے تو یہ آئین کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہوگا، عدالتی فیصلے کے بعد اسٹیٹ بینک کا فنڈز جاری نہ کرنا حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'سپریم کورٹ وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے، اس طرح ان کا عدالت کے ہاتھوں نااہلی کا شوق پورا ہوجائے گا'۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں