کراچی ڈبل کیبن میں سوار شہری سے ڈاکو 20 لاکھ روپے چھین کر فرار

2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے واردات کی، شہری بینک سے رقم لیکر نکلا تھا، پولیس


Staff Reporter April 17, 2023
فوٹو فائل

شاہ لطیف کے علاقے ظفر ٹاؤن میں ڈبل کیبن میں سوار شہری سے ڈاکو 20 لاکھ روپے ودیگرقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے ظفر ٹاؤن میں 2 موٹر سائیکل سوار4 نامعلوم مسلح ملزمان ڈبل کیبل گاڑی میں سوارشہری سے 20 لاکھ روپے، قیمتی موبائل فونزاوردیگر سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات 12 بج کر45 منٹ پر پیش آئی، ڈبل کیبن میں سوارشہری ایک کمپاؤنڈ میں داخل ہوا تو2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 ڈاکو شہری کا تعاقب کرتے ہوئے کمپاؤنڈ میں داخل ہو گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی شہری نے اپنی ڈبل کیبن گاڑی روکی تومسلح ملزمان پہنچ گئے اورانہوں نے اسلحہ کے زور پرشہری سے 20 لاکھ روپے، قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔

جس وقت ملزمان کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے تو کچھ مزدورڈمپر کی مرمت میں مصروف تھے جن پرایک ملزم اسلحہ تانے کھڑارہا، پولیس ذرائع کے مطابق شہری بینک سے رقم لیکرنکلا تھا، واردات سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔