بلوچستان میں مردم شماری کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے سابق وزیر اعلیٰ

سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ


ویب ڈیسک April 17, 2023
فوٹو فائل

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تاریخ میں مزید توسیع کا مطالبہ کردیا۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلی بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مردم شماری کے حوالے سے ابھی بہت کام باقی ہے اس لیے وقت کو مزید بڑھایا جائے تاکہ ہر گھر اور خاندان کا شمار ممکن ہوسکے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اور ادارہ شماریات بلوچستان میں مردم و خانہ شماری کی تاریخ میں مزید توسیع کرے گا۔

عبدالمالک بلوچ نے موجودہ صورت حال پر کہا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں، پنجاب میں ضمنی انتخابات کے تنازع کے حل کیلئے فل بنچ تشکیل دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں