وزیر اعظم نے اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی


April 18, 2023
—فائل فوٹو

وزیر اعظم نے اتحادی و پی ڈی ایم جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس آج وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی. وزیر اعظم سپریم کورٹ میں زیر سماعت امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ آئندہ کی سیاسی و معاشی صورتحال پر آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کی مزاکراتی ٹیم اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور اب تک پیش رفت سے شرکاء کو اعتماد میں لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں