ایک دن بھارت کا مستقبل قرار اگلے روز رکشہ چلانے کا مشورہ

محمد سراج سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کے رویے سے ناخوش


Sports Desk April 18, 2023
محمد سراج سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کے رویے سے ناخوش۔ فوٹو: کرک انفو

بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج سوشل میڈیا سے ناخوش ہیں۔

محمد سراج کا کہنا ہے کہ وہاں شائقین ایک دن میں کسی کو آسمان پر چڑھا دیتے تو اگلے روز زمین پر کھینچ لاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی افغان کھلاڑیوں کے ساتھ سحری

سراج نے کہا کہ کسی کو سوشل میڈیا پر بْرابھلا کہنا بہت آسان ہے مگر وہ نہیں جانتے کہ جس کے بارے میں بات کررہے ہیں اس نے کتنی جدوجہد کی، اس طرح کی چیزیں تحریک کا خاتمہ کردیتی ہیں، میں خود ان کا سامنا کرچکا، ایک روز اچھی پرفارمنس پر مجھے بھارت کا مستقبل قرار دیا جاتا تو اگلے روز کہا جاتا کہ ٹیم چھوڑ کر رکشہ چلانا شروع کردوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں