شرٹس پر جوا کمپنیز کے لوگو لگانے پر پابندی ختم

آئی سی سی کے فیصلے کا اپنے ہی ایونٹس میں اطلاق نہیں ہوگا،برطانوی میڈیا


Sports Reporter April 18, 2023
دو طرفہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ٹیمیں اسپانسرشپ حاصل کرسکیں گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی نے شرٹس پر جوا کمپنیز کے لوگو لگانے پر پابندی اٹھالی ہے۔

آئی سی سی نے شرٹس پر جوا کمپنیز کے لوگو لگانے پر پابندی اٹھالی ہے، ایک برطانوی اخبار کے مطابق 2طرفہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ٹیمیں شرٹ اسپانسر شپ حاصل کرسکیں گی،البتہ کونسل کے اپنے ایونٹس میں ایسا نہیں کیا جاسکے گا۔

دریں اثناء انگلش ٹیم کو جوا کمپنیز کا لوگو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس نرمی سے فائدہ نہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوم سیریز؛ اسپانسرز میں ایک ''نیوز ویب سائٹ'' کی واپسی

حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت نہ صرف کرکٹرز کے جوئے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کرنے والے کسی بھی عمل کا حصہ بننے پر بھی معاونت ہے۔

یاد رہے کہ ای سی بی کوچ برینڈن میک کولم کے ایک بیٹنگ کمپنی سے تعلق کی تحقیقات کررہا ہے،سابق کیوی کپتان اس کے ایمبیسڈر مقرر ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ''پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا'' پی ایس ایل میں بیٹنگ سائٹس کا باب بند

انگلش بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ ہم میک کولم کے معاہدے کی چھان بین کررہے ہیں،بورڈ کے جوئے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں،ہم ہر صورت میں ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں بھی سیروگیٹ کمپنی کے شرٹ لوگو کے مسئلے نے سر اٹھایا تھا، محمد رضوان نے لوگو پر اسٹیکر لگا کر میچ میں حصہ لیا تھا،پی سی بی نے ہوم سیریز میں اسپانسر شپ کے معاملے میں سخت پالیسی اپنانے کا اعلان کیا مگر ایک کمپنی کا معاہدہ پھر بھی قائم رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں