انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ حسن علی کی میچ میں 5 وکٹیں

حسن علی نے میچ میں 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں


Sports Desk April 18, 2023
حسن علی نے میچ میں 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں۔ فوٹو: کرک وک

حسن علی نے عمدہ بولنگ سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم ورکشائر کو کینٹ پر سنسنی خیز مقابلے میں فتح دلادی۔

پیسر حسن علی نے کینٹ کیخلاف پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لی تھیں، دوسری باری میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس میں جوئے ایویسن کی قیمتی وکٹ بھی شامل تھی، وہ کافی دیر سے ایک اینڈ سنبھالے میچ کو ڈرا کی جانب لے جارہے تھے تاہم حسن علی نے انھیں 99 کے اسکور پر آؤٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کاؤنٹی چیمپئن شپ، اظہر علی بڑی اننگز نہ کھیل سکے

جوئے ایویسن ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہیں کرپائے، ان کی صورت میں آخری وکٹ گرنے سے کینٹ کو بھی شکست ہوگئی، حسن علی نے میچ میں 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں