کمشنر کراچی کا بحرین سےآئی ہوئی بھیڑوں کو تلف کرنے کا حکم

انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو ہرگزمعاف نہیں کیا جائے گا, کشمنر کراچی روشن علی شیخ


ویب ڈیسک September 16, 2012
انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو ہرگزمعاف نہیں کیا جائے گا, کشمنر کراچی روشن علی شیخ۔ فوٹو پی پی آئی

کمشنر کراچی روشن علی شیخ نے بحرین سےآئی ہوئی بھیڑوں کو تلف کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کشمنر کراچی روشن علی شیخ کا کہنا ہے کہ بحرین سےآئی ہوئی بیماربھیڑوں کو تلف کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو بھیڑوں کو انجکشن لگاکر گھڑے میں دفن کردیا جائے۔

روشن علی شیخ نے مزید کہا کہ اس آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر ملیر کررہے ہیں اور اس آپریشن کو مکمل ہونے میں دو سے تین دن لگیں گے، بھیڑوں کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہے، ان کا کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو ہرگزمعاف نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بحرین سے منگوائی گئی بھیڑیں منہ کھر جیسی بیماری کا شکار ہیں جو 3 ستمبر کو کراچی کے پورٹ قاسم پر اتاری گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں