
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ افتخار احمد میرے لیے چاچا نہیں ، آپ بوم بوم ہیں لیکن میری خواہش تھی کہ آپ میچ ختم کر کے یادگار اننگز بناتے۔
انہوں نے لکھاکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں نے بہترین کرکٹ کھیلی، شائقین کرکٹ نے خوب لطف اٹھایا۔
مزید پڑھیں: اسٹائلش بابر کی سنچری نے رمیز کا دل جیت لیا
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں میزبان پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست ہوئی تھی، اس میچ میں افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کے قریب لاکھڑا کیا تھا تاہم وہ 24 گیندوں پر 60 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور یوں گرین شرٹس محض 4 رنز سے میچ جیتنے میں ناکام رہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
افتخار احمد کی اننگز میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے جبکہ انہوں نے 250 کے اسٹرائیک سے بیٹنگ کی۔
You are not chacha for me @IftiAhmed221 you are boom boom but I wish that you had finished the match and make yourselves a memorable inning. Overall well played, it was good cricket over all, the fans enjoyed. Well done @TheRealPCB and thank you for coming @BLACKCAPS to 🇵🇰
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 17, 2023
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔