قومی ٹیم کے غیر اعلانیہ ہیڈکوچ مکی آرتھر بالآخرپاکستان پہنچ گئے

پی سی بی حکام اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقاتوں کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا

پی سی بی حکام اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقاتوں کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے غیر اعلانیہ ہیڈکوچ مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ دیگر عملہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پہلے ہی پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ موجود ہے۔

پی سی بی حکام اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقاتوں کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، مکی آرتھر کی سفارشات پر ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک کا تقرر پہلے ہی کیا جاچکا ہے، جو اس وقت قومی اسکواڈ کے ساتھ موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: مکی آرتھر کو کئی کشتیوں کی سواری کا گرین سگنل مل گیا


بولنگ کوچ مورنی مورکل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر صرف ڈاربی شائر کی نوکری سے فراغت کے دنوں میں ذاتی طور پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔



مکی آرتھر کے اسلام آباد ائیرپورٹ آمد کے مناظر
Load Next Story