سینیٹر طلحہ محمود کو وزیر مذہبی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا

سینیٹر طلحہ محمود وزیر سیفران کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں


ویب ڈیسک April 18, 2023
سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق جمیت علمائے اسلام سے ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

سینیٹر محمد طلحہ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور کا چارج دے دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے سینیٹر محمد طلحہ محمود کو وزیر مذہبی امور کا چارج دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ سینیٹر طلحہ محمود مفتی عبدالشکور کی جگہ وزارت مذہبی امور کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔ مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں روڈ حادثے میں انتقال کرگئے تھے۔

سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق جمعیت علماء اسلام پاکستان سے ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود سیفران کے وفاقی وزیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اب ان کے پاس وزارت مذہبی امور کا قلمدان بھی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں