رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کے تعلقات اچھے نہ ہونے کی خبریں سرخیوں میں آنے لگیں

پرتگال کے اسٹار فٹبالر اپنی گرل فرینڈ سے ناراض ہیں، رپورٹس

پرتگال کے اسٹار فٹبالر اپنی گرل فرینڈ سے ناراض ہیں، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ عالمی فیشن آئیکن 29 سالہ جارجینا روڈریگزایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔

حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگزکے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں، فٹبال اپنی گرل فرینڈ سے ناراض ہیں۔

رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ رونالڈو کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ والدین کے طور پر دیرینہ شراکت داری میں رہنے کے باوجود تیزی سے خودغرض ہورہی ہیں ، اور انکے رشتے میں اس کے جذبات کا لحاظ نہیں کر رہیں۔


مزید پڑھیں: رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کا اپنا پرائیویٹ جیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ

رونالڈو کی گرل فرینڈ نے حال ہی میں اپنی دستاویزی فلم "میں جارجینا ہوں"میں کام کیا تھا جس میں انہوں نے روزمرہ کی زندگی، اپنی فٹنس روٹین سے لے کر کاروباری منصوبوں اور فٹبالر کے ساتھ تعلقات کو عکس بند کیا تھا۔

مزید پڑھیں: میسی نے رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور شروع کردیا

قبل ازیں جوڑے نے اپنے پرائیویٹ جیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کیونکہ دونوں اس طیارے کو پسند نہیں کرتے تھے۔ پرتعیش گلف اسٹریم طیارے جی200 کی قیمت 20 ملین یورو ہے۔
Load Next Story