قطر میں عید الفطر پر11 چھٹیاں مل گئیں

سعودیہ، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر عرب ممالک نے بھی تعطیلات کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک April 18, 2023
قطر میں عید کی تعطیلات 19 اپریل سے 27 اپریل تک ہوں گی، فوٹو؛ فائل

قطر میں حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 9 روزہ تعطیلات کے اعلان کیا ہے تاہم ہفتہ وار چھٹیاں بھی شامل ہوجانے سے عوام کو مسلسل 11 دن کی چھٹیاں مل گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر میں 19 اپریل بروز بدھ سے 27 اپریل جمعرات تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا جب کہ ملک میں جمعہ اور ہفتے کو ہفتہ وار چھٹیاں ہیں اس لیے دفاتر 11 روز بعد اتوار کو کھلیں گے۔

عمان اور متحدہ عرب امارات میں عید پر 5 دن جب کہ سعودی عرب میں 4 دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بھی عید الفطر پر 5 روزہ تعطیلات ہوں گی۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر ہفتے کے روز ہوگی۔

سعودی عرب نے عوام سے جمعرات کے روز چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چاند کی شہادت سے متعلق قریبی دفاتر میں جاکر بتائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں