زرعی ترقیاتی بینک میں کروڑوں کی خورد برد کرنے والے ملزمان گرفتار
ملزمان ابرارالحسن، محمد شعیب، ساجد عباس، محمد شاہد اور خلیل احمد نے خان بیلا برانچ رحیم یار خان سے 35 ملین خوردبرد کیے
زرعی ترقیاتی بینک میں کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے ملتان زون کی کارروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزیٹ سرکل بہاولپور عدنان لوہانی کی زیرنگرانی چھاپا مار ٹیم نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جو زرعی ترقیاتی بینک رحیم یار خان میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔
ملزمان نے زرعی ترقیاتی بینک کی خان بیلا برانچ رحیم یار خان سے 35 ملین روپے (ساڑھے تین کروڑ روپے ) خوردبرد کیے تھے۔گرفتار ملزمان میں ابرار الحسن، محمد شعیب، ساجد عباس، محمد شاہد اور خلیل احمد شامل ہیں۔
ابرار الحسن بطور منیجر، خواجہ صعیب بطور کیشیئر، ساجد عباس بطورآپریشن منیجر جب کہ محمد شاہد اور خلیل احمد بطور موبائل کریڈٹ آفیسر کام سرانجام دے رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر کی گئی اور اس دوران ملزمان کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔