وزیر اعظم کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے دو ارب روپے کے پیکج کا اعلان

وزیر اعظم نے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کرروائیوں کو سراہا


APP September 16, 2012
وزیراعظم نے سندھ کے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اکہترکروڑ روپے فوری جاری کرنے کا حکم دیاہے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نےسندھ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے دو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے سندھ کے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اکہترکروڑ روپے فوری جاری کرنے کا حکم دیاہے۔ اس رقم میں کشمور اورجیکب آباد کے لئےبیس، بیس کروڑ روپے، گھوٹکی کیلئےسات کروڑ، سکھر اور میر پور کے لئےدس، دس کروڑرو پے رکھے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کرروائیوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے بھی امدادی پیکج کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں