
رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے گھر کا نیا دروازہ زمان پارک پہنچا دیا گیا ہے۔ عمران خان کے گھر کا نیا دروازہ بلٹ پروف ہے جس کو بلٹ پروف شیٹ، اسٹیل اور لوہے کا استعمال کر کے تیار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس دروازے کی مالیت تقریبا 12 سے 15 لاکھ روپے ہے۔ اس خصوصی بلٹ پروف دروازے کو آج ہی عمران خان کے گھر نصب کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ لاہور پولیس نے 18 مارچ کو عمران خان کے گھر کے سرچ آپریشن کے دوران دروازہ توڑ دیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔